کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میئر کراچی صرف پریس کانفرنسیں نہ کریں بلکہ کام بھی کریں،صفائی کیلئے ایسے لوگ بھرتی کرلیے جواپنے کپڑے گندینہیں کرنا چاہتے ،دنیا میں جدید مشینیں ہیں یہاں ہاتھوں سے صفائی ہورہی ہے ۔ گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے شہر کے نالوں کی صفائی اور قبضوں کے خلاف فلاحی ادارے کی دائر درخواست پرمیئر کراچی وسیم اختر، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈی ایم سیز کو نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے ڈی ایم سی غربی کی رپورٹ اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے واپس کردی۔