اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگست میں مہنگائی کم ہوکر 8.2 فیصدپرآگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2020میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصدتھی، گزشتہ اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد تھی، جولائی تا اگست 2020میں مہنگائی کی شرح 8.7فیصدرہی، اگست میں چکن 36.4 فیصد، ٹماٹر 31.8 فیصد،تازہ پھل 23 فیصد، دال مونگ 6.5فیصد،سبزیاں 2.7 فیصدسستی ہوئیں، اسی طرح دال مسور،دال چنا، کوکنگ آئل بھی سستے ہوئے جبکہ سالانہ بنیادپرپیاز 38.6 فیصد سستا ہوا، اگست میں ماہانہ بنیادپرچینی 13.53،گندم 12 فیصد، آلو 5.8 فیصد ، پیاز 10.4فیصد،تازہ دودھ 4.8 فیصد،سالانہ بنیادپرآلو 62.4 اورگندم 44.3 فیصد مہنگے ہوئے ،دال مونگ 35.6 فیصد، چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی ۔