مکرمی !عوام اگر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے حکومتوں کو گرانے کی ہمت اور جرات رکھتی ہے تو پھر مافیاز کے خلاف سینہ سپر ہونے سے انہیں کون روکتا ہے۔آئیے آج ہی حکومت کی بجائے ایسے مافیاز کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ایسے چیزوں کا چند روز کے لئے ہی سہی بائیکاٹ کر کے انہیں یہ پیغام دیں کہ اگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو ہم ان کا استعمال ترک کرددیں گے۔اسی طرح سے ہم معاہدہ عمرانی کی پاسداری کر سکتے ہیں کیونکہ معاہدہ عمرانی صرف حقوق تک رسائی کا نام نہیں بلکہ اپنے فرائض کی بجا آوری کا نام بھی ہے۔ان سب حقیقتوں پر عمل کر کے ہم عمران خان کا نہیں بلکہ اپنا اور اپنے وطن کا ساتھ دیں گے جو ہم عوام کا فرض ہے۔اسی فرض کی بجا آوری سے ’’عمرانی معاہدہ‘‘کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں ممدو معاون ہو سکتے ہیں۔ (مرادعلی شاہد‘ قطر)