لاہور(اپنے رپورٹر سے )میاں میر دربار کے سامنے نادرہ بیگم پارک کا مخصوص حصہ غیر قانونی پارکنگ کی نظر ہو گیا، بچوں کے جھولے اور واکنگ ٹریک بھی ختم کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی پارکنگ کی جگہ بچوں کے جھولے اور پارک ہوا کرتا تھا جو کہ اب غیر قانونی پارکنگ کی نظر ہو چکا ہے ۔بااثر افراد کی جانب سے پارکنگ کا ٹھیکہ لے کر پارک کی جگہ پر پارکنگ سٹینڈ بنا دیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پارکنگ سٹینڈ ختم کروا کر پھر سے بچوں کے پارک میں تبدیل کیا جائے ۔