راخائن(آن لائن)مشتبہ نسلی باغیوں نے ایک سپورٹس ٹیم کے روپ میں دیہی میا نمار میں ایک بس پر دھاوا بول دیا اور 33افراد کو یرغمال بنا لیا جن میں سے زیادہ تر ڈیوٹی سے واپس جانیوالے فائرفائٹرز اور تعمیراتی ورکرز شامل ہیں۔ بس دارالحکومت سٹیوے کی طرف جارہی تھی جہاں عام شہری کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے اسے روکا جس کے بعد کھیلوں کی وردیوں میں ملبوس 18باغی جنگل سے نمودار ہوئے اور گن پوائنٹ پر مسافروں کو نیچے ا تا ر لیا ۔