پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )میاں خاور فرید مانیکا ، میاں احمد رضا خان مانیکا ایم این اے کے چھوٹے بھائی میاں فاروق احمد خان مانیکا نے لندن میں میاں برادران سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ میاں فاروق مانیکا نے 2018کے الیکشن میں پی پی191پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سابق صوبائی وزیر میاں عطا محمدمانیکا کے فرزند میاں محمد حیات مانیکا کے خلاف بطور آزاد امیدوارحصہ لیا تھا،فاروق احمد مانیکا نے لندن میں سلمان شہباز کے قریبی دوست اکبر مانیکا کے ذریعے سلمان شہباز سے ملاقات کر کے لیگی قائدین تک رسائی حاصل کی، میاں فاروق مانیکا کے قریبی ذرائع نے ان کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تصدیق کی ، واضح رہے فاروق مانیکا کو تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی پی191میاں فرخ ممتاز مانیکا نے بہت کم مارجن سے شکست دی تھی ۔