لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشاء کی نیب کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا بحث کیلئے طلب کر لیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میاں منشا کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ نیب کے وکیل نے میاں منشاء کی درخواست کا جواب داخل کرا دیا اور بتایا کہ میاں منشا نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ، دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ اس بارے میں درخواست دی گئی ہے ۔ درخواست میں میاں منشا نے نیب کے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا اور اپنے خلاف منی لانڈرنگ جے الزامات میں تحقیقات کو بلاجواز اور قانون کے منافی قرار دیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ میاں منشاء کیخلاف نیب کی کارروائی جو کالعدم قرار دیا جائے ۔۔ درخواست پر مزید سماعت 15 اپریل کو ہو گی۔