شارجہ (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے پی ایس ایل میں فاسٹ بائولنگ کے ٹیلنٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے لاہور قلندرز کے حارث رئوف کی تعریف کی ہے ۔پی ایس ایل میچز کے کمنٹیٹرز میں شامل میتھیو ہیڈن راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ حارث رف سے کافی متاثر دکھائی دیئے جنہوں نے کراچی کنگز کے خلاف میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں۔ہیڈن کا کہنا ہے کہ وہ فاسٹ بالنگ ٹیلنٹ سے خاص طور پر محظوظ ہوئے ہیں، حارث رف جیسے ٹیلنٹ کا غیر روایتی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آناحیران کن ہے ۔