راولپنڈی،گگومنڈی(92 نیوز رپورٹ،نامہ نگار)فاتح لکشمی پورمیجرطفیل محمدشہیدکایوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا، پاک آرمی اور پولیس کے چاق وچوبنددستوں نے سلامی دی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کے آبائی گائوں 253 ای بی طفیل آباد وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شہید کے مزار پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ہمارے شہدائ، ہمارے ہیرو، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے جرات و بہادری کے استعارے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کردیا، اپنی ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنگ میں شدید زخمی ہونے کے باوجود میجرطفیل نے اپنا مشن مکمل کیا اورشہادت کے رتبے پر فائز ہو کر بہادری اور عزم کی عظیم مثال قائم کی ،پنجاب پولیس کی جانب سے بھی ڈی ایس پی بوریوالا شمس الدین،ایس پی انوسٹی گیشن مطیع اﷲ خان اورایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی ارشدعباس نے پھولوں کی چادراورقبرپرفاتح خوانی کی ،تقریب میں صدرپریس کلب میاں ذوالفقارحیدر،فوجی ذوالفقار،محمدعرفان راجہ،میاں تیمورحیدرسمیت شہریوں کی کثیرتعدادموجودتھی،نشان حیدر حاصل کرنیوالے میجر طفیل محمد نے 7 اگست1958 کو لکشمی پورمشرقی پاکستان میں دشمنوں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا