تل ابیب(نیٹ نیوز) اسرائیل کی مشیر پارلیمانی امور میں کورونا کی تشخیص کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو بھی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسرائیلی اخبار ہارتز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دیگر مشیروں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔پیر کو بینجمن نیتن یاہو کی مشیر برائے پارلیمانی امور میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ حفاظتی اقدام ہے اور یہ وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرنے سے قبل ہی لے لیا گیا ہے ۔