لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی ہدایت کار عاصم رضا نے کہا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ میرا اور ماہرہ خان کے مابین بے بنیاد سرد جنگ ختم ہو جائے ، اس سلسلے میں، میں نے دونوں اداکاروں سے علیحدہ علیحدہ بات کی۔ سب سے پہلے میں نے میرا کو بتایا کہ جو کچھ میڈیا میں ماہرہ سے متعلق آپ کے بارے میں آرہا ہے ، وہ دُرست نہیں ہے ، ماہرہ آپ کی بہت عزت کرتی ہیں، کچھ لوگ آپ دونوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں۔ دوسری جانب میں نے ماہرہ خان کو بتایا کہ میرا تم سے بہت پیار کرتی ہیں اور وہ تم سے ہرگز لڑنا نہیں چاہتیں، بعدازاں میں نے ان دونوں سٹارز کو اپنی فلم کے ایک ’آئٹم نمبر‘ میں ایک ساتھ رقص کرنے پر بھی راضی کر لیا تھا، لیکن ماہرہ خان فلم ’سپر سٹار‘ میں مصروفیت کی وجہ سے میرا کے ساتھ پرفارم نہیں کر سکیں، تو ہم نے میرا اور مایا کو لے کر گانا فلمایا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ میرا اور ماہرہ خان نے ایک گانا تو نہیں کیا البتہ دونوں نے میری فلم میں کام کیا ہے اور اب ان دونوں کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے ۔