اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے وہ اگر آج ایم این اے بنی ہیں تو یہ ان کے لیڈر عمران خان کا خواب تھا جو پورا ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے ، تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں، واضح رہے زرتاج گل این اے 191 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ(ن)کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، زرتاج گل کے والدین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ، انہوں نے تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تحریک انصاف میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کی ، ایک انٹرویو میں زرتاج گل نے بتایا تھا عمران خان نے ان سے پہلے دن ہی کہا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں اور آگے جاسکتی ہیں۔ زرتاج گل