لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی سینئر اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں ۔اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں اور ویڈویوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے ، اِن نئی تصویروں میں نہ صرف میرا کو تھر کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اُن کا انداز بھی کافی لاجواب اور حقیقت سے قریب تر ہے ۔