لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا تاحال پاکستان واپس نہیں پہنچ سکیں، میرا چند روز پہلے دبئی گئی تھیں جہاں ان کا جھگڑا ہونے پر حکام نے ان کا پاسپورٹ قبضے میں کرلیاتھا۔ پاسپورٹ ضبط ہونے کے باعث میرا دبئی سے باہر نہیں جاسکیں اوروہ عید شوز میں حصہ نہ لے سکیں۔ میرا نے وطن واپس اکر مختلف چینلز کے عید شوز میں حصہ لینا تھا تاہم تاحال ان کی واپسی بارے حتمی اطلاع نہیں ہے ۔