مکرمی ! وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حلقے میں ترقیاتی کاموں میں نہایت ناقص مٹیریل کا انکشاف ہوا ہے ۔ترقیاتی کاموں کے لیے محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو اربوں روپے جاری کئے گئے تقریبا تمام یونین کونسل میں تیرہ تیرہ کروڑ روپے کا ترقیاتی حجم رکھا گیا ۔ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرمنظور نظراور سفارشی لوگوں دینے کی بابت نا اہل ٹھیکیدار تمام محکموں کو پیچھے چھور کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں سبقت لے گئے ، سابقہ سیوریج ، نالوںکی مرمت کر کے ،سوئم ناقص مٹیریل کا استعمال کھلم کھلا کیا جا رہا ہے،اکثر علاقوں دیو کلاں کماہاں وغیرہ میں پی سی سی کے نیچے بیڈ بھی نہیں بنایا گیا،کاہنہ ،اسلام پورہ ،جلکے،پرانا کاہنہ،پنجو،گجومتہ، گرومانگٹ قریشی والا گاؤں میں سوئم اینٹوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔میڈیا سروے میں عوام الناس کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے سیمنٹ و دیگر میٹریل سے تیار کیے گئے پائپ کا اور میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیں، مفاد عامہ کی ترقیاتی سکیمیں عوامی سرمایہ اور خطیر رقم سے بنائی جاتی ہیں، تعمیراتی منصوبوں میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرکے لائسنس منسوخ کیا جائے۔ (سدرہ علی شاکر، لاہور)