اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوز رپورٹ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیوں پر کئے گئے ہیں۔بھاری جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ پر کئے گئے ہیں۔ 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کئے گئے ۔ان 15 بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے عائد کیے ۔سٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے عوام کے سامنے جولائی 2019 سے لانا شروع کیے ہیں، سٹیٹ بینک نے تمام 15 بینکوں کے نام کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔