فیصل آباد(ظفران سرور) محکمہ صحت میں عرصہ دراز سے اندھیر نگری مچی ہوئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ و دیگر افسران کو معاملے کا علم ہونے کے باوجود رشوت کا بازار گرم ہے ۔ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کی خواتین افسر وں کی رشوت وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سوشل آرگنائزر نسرین سلطانہ اور فیلڈ پروگرام آفیسر رخشندہ رانا نے لیڈی ہیلتھ ورکروں سے مختلف محکمانہ کارروائیوں کے نام پر پیسے بٹورے ہیں۔ 25 لیڈی ہیلتھ ورکروں نے رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے جو تحریری درخواست بھجوائی ہے اس میں مئوقف اپنایا گیا ہے کہ 14 اگست پر پروگرام کی تیاری کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے 5 ہزار روپے کے حساب سے دونوں افسران نے رشوت وصول کی۔