لاہور(اپنے رپورٹر سے )میٹروپولیٹن کارپوریشن کو صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ادائیگی کا معاملہ گزشتہ سولہ ماہ سے التوا کا شکا رہے ۔پنجاب حکومت کارپوریشن کو ماہانہ 4کروڑ 30لاکھ روپے کا شیئر دینے کی پابند ہے ، لیکن سولہ ماہ کے دوران 68کروڑ 80لاکھ روپے جاری نہیں ہو سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور نگران حکومت کے بعد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بھی صورتحال جوں کی توں ہے ۔