لاہور(اپنے رپورٹر سے )میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی ملکیت دو پٹرول پمپوں کی زمین کی گزشتہ روز نیلامی ہوئی۔پٹرول پمپ فیروز پور روڈ 3 کروڑ 89 لاکھ سالانہ لیز پر ندیم بٹ نے زیادہ بولی دے کر جیتا۔پٹرول پمپ آؤٹ فال روڈ ساندہ 2 کروڑ 18 لاکھ سالانہ لیز پر شیل کمپنی نے زیادہ بولی دے کر جیتا۔نیلامی عام میں مجموعی طور پر 10 افراد و فرمز نے حصہ لیا۔