کوئٹہ( نیٹ نیوز ) سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے ، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔