لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے بیان پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب منظوروٹو نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ میرا دور حکومت خالصتاً سیاسی اور جمہوری تھا،میری حکومت کوکسی مارشل لاایڈمنسٹریٹرکی سپورٹ حاصل نہیں تھی،اقلیتی پارٹی کی حکومت بنانے میں اکثریتی جماعت نے ساتھ دیا، اس دور میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں بنیادی اصلاحات کی گئیں،میرے دورِحکومت کی ابتدا عدم اعتمادتحریک سے ہوئی،وہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کامیاب عدم اعتماد کی تحریک تھی،میرادورحکومت یادرکھنے اورطرزِحکمرانی کے ذکرپرپرویزالٰہی کاشکریہ۔