لاہور(سپیشل رپورٹر) دھماکے کے بعد میری بیٹی کی کوئی خبر نہیں ۔ گھروں میں کام کرنے والی خاتون آسیہ بی بی رو رو کر دہائی دیتی رہی ۔ خاتون کے مطابق میری اٹھارہ سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے ، دھماکے کے بعد اس کی کوئی خیر خبر نہیں ۔ پولیس بیٹی کے بارے میں کچھ بتا رہی ہے نہ گھر کے قریب جانے دے رہی ہے ۔ پولیس بیٹی کی تلاش میں کوئی مدد اور معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے ۔