کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو شدید علالت پر ریلیف ملا، پیپلز پارٹی بھی آصف زرداری کیلئے ریلیف چاہتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے ، قومی اسمبلی میں ان کے خلاف آنے والی تحریک کا انجام ویسا ہی ہوگا جیسا صادق سنجرانی کے خلاف تحریک کا ہوا۔کوئٹہ میں نجی سکول کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا دھرنیکے شرکاء کا احتجاج آئینی حق ہے ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں، چاہتے ہیں جلد سے جلد احتجاج ختم ہوجائے ، موجودہ اسمبلی نے تاریخ میں سے زیادہ پروڈکشن آرڈر جاری کئے ، میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ، وہ شدید بیمار تھے ہم نہیں چاہتے انہیں کچھ ہو۔انہوں نے کہا پندرہ ماہ سے قومی اسمبلی کو آئین اور قانون کے مطابق چلارہاہوں، اس سے پہلے بھی بلوچستان سے آنے والے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جو ناکام رہی، اب ایک دفعہ پھر یہ تحریک لائے ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ۔قاسم سوری نے کہا کہ بی این پی مینگل ہمارے اتحادی ہیں، پہلے بھی انہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور آئندہ بھی ساتھ ہوں گے ۔