لزبن (سپورٹس ڈیسک )کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے ، ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں خرچ کی جائے گی۔