لزبن(سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تسلیم کیا ہے کہ لیونل میسی نے انہیں بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے ساتھ مسابقت سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ انہیں استاد مانتے ہیں ۔ پرتگال کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم فٹبالر نے مزید کہا کہ جب میں نے سپینش کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یوونٹس کو جوائن کیا تو میسی نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے درمیان مسابقت کے خاتمے پر افسردہ تھے ۔ رونالڈو نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اچھی مسابقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک لیگز میں انہیں میسی سے سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔