نیو یارک(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن اپنے کیریئر میں کئی کامیاب کردار نبھاچکی ہیں تاہم ایک کردار ایسا ہے جو انہوں نے آج تک نہیں نبھایا البتہ اس کا انتظار شدت سے کیا۔ جینیفر آنسٹن نے حال ہی میں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں ہمیشہ سے ونڈر ویمن کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور میں نے اس کا بہت انتظار بھی کیا'۔دوسرے پروجیکٹس میں منفرد کردار نبھانے پر غور کررہی ہوں۔