لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشاء شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت، جج کی عدم موجودگی کی بناء پر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آج تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا ،علی ظفر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔