میلان ( شوبز ڈیسک) میلان میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جس میں نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا،فیشن ویک میں موسم بہار کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے اپنا کلیکشن پیش کیا۔ ماڈلز نے ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ،ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔ایونٹ میں فیشن کے دلدادہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد نے ماڈلز کو ریمپ پر واک کے دوران تالیاں بجا کر داد دی۔