رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ مانگا روڈ پر منعقدہ پنجاب کا مشہور میلہ بابا رحمت شاہ ہرسال کی طرح اس بار بھی 20ساون4 یعنی اگست سے شروع ہوگا ۔گزشتہ روز دربار بابا رحمت علی شاہ کے گدی نشین سید نذیر حسین شاہ نے دربار کمیٹی کے نامزد ارکان سرپرست میاں مبشر حسین ،چیئرمین عبدالوحید شیخ اور وائس چیئرمین اکرم غنی کی دستاربندی کی اور تفصیلات بتائیں کہ عرس مبارک و میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز عرق گلاب کے غسل سے کیا جائے گا ۔