لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈائریکٹر امین اقبال کی نئی سیریل ’’عشق لا’’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جسے بہت پزیرائی مل رہی ہے اس پراجیکٹ میں سجل علی زیبا بختیار کے بیٹے ، گلوکار و میوزک کمپوزر اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آئیں گی جس کے ساتھ ساتھ کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں۔ ڈرامے ’عشقِ لا‘ کا ٹیزر گزشتہ رات جاری کیا گیا ہے جس کی دھوم اس وقت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔سجل علی اور اذان سمیع کے مداح اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔ اس سیریل کی رائٹر قیصرہ حیات جب کہ مومنہ درید ہیں ذارئع نے بتایا ہے سجل علی اس ڈرامے میں جرنلسٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔