لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں۔ صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ودیگرافسران موجودتھے ۔ صوبائی وزیر صحت نے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرکے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کی استدکار بڑھارہے ہیں۔ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈ وائفری میں لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائیگی۔ دریں اثنا انہوں نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پروونشل لانچ آف گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک2020میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔