ممبئی (شوبزڈیسک )ہندوستانی سینما سکرین پر طویل عرصے تک راج کرنے والی مینا کماری کو دنیا سے گزرے 47 سال بیت گئے ۔ان کا اصل نام ماہ جبین تھا ۔انہوں نے 33 سالہ فنی کریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیتا، کاجل، پھول اور پتھر، دل ایک مندر،آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔ مینا کماری نے 31 مارچ کو دنیا سے کوچ کیا۔