لاہور(سٹاف رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والی غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ۔قائد اعظم ؒ کی قیادت میں اقلیتوں نے آزادی کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔مینارٹیز وطن عزیز کے جسم کا حصہ ہیں۔ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں مذہبی اقلیتوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں اپنے ہر پاکستانی پر فخر ہے ،بانی پاکستان محمد علی جناح ؒ نے پاکستان میں آباد اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا جو وعدہ کیا تھا،72 سال بعد بھی اس کی پاسداری ہو رہی ہے ۔وہ 11اگست نیشنل مینارٹی ڈے کے حوالے سے منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا،شہزاد احمد قادری،حاجی محمد اسحق،ثناء اﷲ خان،شہزاد خان،حفیظ الرحمان و دیگر بھی موجود تھے ۔