اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے ؟انہوں نے کہاکہ آپ ہی بتا دیں کیا حکمت عملی اختیار کی جائے ۔صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں کیا آپ سنچری مکمل کر لیں گے ؟ شہباز شریف بولے جب میچ فکس ہو پھر سنچری کیسے بنائی جا سکتی ہے ۔صحافی نے سوال کیا کیا پیپلز پارٹی اور آصف زرداری آپ کو ووٹ دیں گے ؟شہباز شریف بولے اس کا جواب آپ زرداری صاحب سے ہی لیں۔صحافی کا ایک اور سوال تھا کہ یہی بتا دیں پیپلز پارٹی اور آپ کی راہیں کیوں جدا ہوئیں؟ شہباز شریف بولے اس سوال کا جواب بھی آپ پیپلز پارٹی سے ہی پوچھیں۔ میچ فکس