لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ وہ ایسا بیٹسمین بننا چاہتے ہیں جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہو۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ سے ہمیں کافی فائدہ ہورہا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ہماری ٹریننگ کا پہلا ہفتہ ہے ، اس میں صرف فٹنس پر فوکس کیا گیا ہے ، ایک سیشن صبح سات بجے اور ایک سہ پہر تین بجے ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نمبر چھ پر بیٹنگ کرنے کا ڈس ایڈوانٹیج یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس بڑے رنز کرنے کا چانس بہت کم ہوتا ہے کیونکہ آپ کے ساتھ آخری بیٹسمین کھیل رہا ہوتا ہے ۔