لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تاجر برادری نے پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے باہر بینرز آویزاں کیے اور محکمہ کی کارکردگی کو سراہا۔تاجر برادران کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم،پارکنگ سٹینڈز اور اہم شاہراہوں پر بہترین صفائی انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کے بے حد مشکور ہیں۔ شائقین کرکٹ کو صاف ستھرے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع ملا۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے ۔