لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں احسن رضا ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے ، آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ، پاکستانی امپائر احسن رضا کے کیرئیر کا 50واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا،وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر ہوں گے اس فہرست میں دوسرا نمبر بھی پاکستانی امپائر، علیم ڈار کا ہے ۔شوزب رضا ، اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ امپائر احسن رضا کے مطابق انہیں فخرہے کہ وہ آج 50ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر بن جائیں گے ۔ احسن رضا نے کہاکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ ریکارڈ بنانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہاگو کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کھیل جلدی ختم ہوجاتا ہے مگر یہاں گیم کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے ۔