لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک) میکسیکو فٹبال لیگ کے صدر اینریق بونیلا کا کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر ٹورنامنٹ کو بندکرنا پڑا ہے ۔اس بات کا اعلان انہوں نے خود کیا ۔میکسیکن لیگ (لیگا ایم ایکس) ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق بونیلا نے کہا کہ انکا کووڈ۔19کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ مجھ سے کوئی سنگین علامات نہیں ہیں اور وزارت کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔ اتوار کے میچز کے بعد کووڈ۔19وبا ء کی وجہ سے میکسیکولیگ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔بونیلا نے کہا کہ بلاشبہ میں ہمارے ملک کو درپیش صورتحال ،متبادل اور صورتحال کے ممکنہ حل کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری رکھوں گا۔