میکسیکو سٹی (این این آئی) میکسیکو میں منشیات فروشوں کے گروہ کے سربراہ جوکوئین ال چیپو کے بیٹے کو میکسیکو کی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا، اوویدیو گزمن کی گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں اور سیکو رٹی فورسز نے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، شرپسندوں نے بسوں اور ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی جسے فائر بریگیڈ نے بعد ازاں بجھا دیا۔