میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو میں دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔جی ہاں، یہ مناظر میکسیکو کے شہرتامپیکو میں دیکھے گئے جہاں ہائی وے پر ایک دیوہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے 9فٹ لمبے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔