لاپاز(آن لائن)میکسیکو میں ٹرین کی بس کو ٹکرسے 9افراد ہلاک،8زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس ریل کی پٹڑی کو پار کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی ۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔