میکسیکو سٹی(اے ایف پی ،صباح نیوز) میکسیکو کی شمالی ریاست چہواہوا میں مبینہ جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 19 افراد ہلاک اور1 شخص زخمی ہو گیا۔سٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے شمالی ریاست چہواہوا کے مادیرا نامی شہر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔اٹارنی جنرل نے بیان میں کہاکہ سکیورٹی اہلکاروں کو واردات سے 18 شہریوں کی لاشیں ملیں،دو دستی بم، گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، پولیس نے بتایا کہ یہ منشیات فروش گروپوں کے درمیان ہونے والی ایک لڑائی تھی۔