لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پردو رکنی بنچ نے میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی 2019بحال کردی۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔پی ایم ڈی سے نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پی ایم ڈی سی کی موجودہ داخلہ پالیسی کوغیرقانونی قراردیاتھا۔ سنگل بینچ نے پی ایم ڈی سی کوپرانی پالیسی کے تحت داخلوں کاحکم دیاتھا۔پی ایم ڈی سے نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔