ایڈن برگ ( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سکاٹ لینڈز ہائی لینڈ گیمز کی دھوم ہے ، اسی سلسلے میں امریکی ریاست یوٹا میں سکاٹش فیسٹ کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ان مقابلوں میں جہاں شائقین نے مختلف ایونٹس کو انجوائے کیا وہیں امریکی پہلوان سپنسر ٹیلر نے بھاری سلنڈرفضا میں 35 فٹ بلند پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کارنامے پر پہلوان کو خوب داد دی۔ قبل ازیں سپنسر ٹیلر ان کھیلوں میں 5 ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے ۔ بھاری سلنڈر فضا میں 35 فٹ بلندی تک پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے صارفین نے بے حد پسند کیا اور سپنسر ٹیلر کو غیر معمولی انسان قرار دے دیا۔