لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی حکومت نے لاہورکے میگا پراجیکٹس کیلئے ایل ڈی اے کو 9 ارب روپے فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے معتبر ذرائع کے مطابق ترقیاتی ادارہ لاہور نے صوبائی دارالحکومت کے میگا منصوبوں کے لئے محکمہ خزانہ سے 9 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں طلب کئے ۔جس پرمحکمہ خزانہ پنجاب نے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ایل ڈی اے کی جانب سے میٹرو ٹرین دس ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کیا جاتا،اس وقت تک مزید رقم جاری نہیں کی جا سکتی ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے کئے گئے انکار کے بعد ریلوے سٹیشن فلائی اوور، کریم بلاک فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔