اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے میگا کرپشن کیسز پر ایف آئی اے حکام سے کل(بروز پیر) بریفنگ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے ۔ کمیٹی کی صدارت سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کریں گے ۔ کمیٹی نے سی ڈی اے ، پی آئی اے ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور سرکاری و نجی ہائوسنگ سوسائیٹیزمیں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے ) سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے میئر اسلام آباد پیٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھی آئندہ اجلاس میں کمیٹی نے بریفنگ طلب کر لی۔اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایشیا پیسیفک گروپ اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف )کے تحفظات اور ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔ سینٹ کمیٹی داخلہ نوٹس