اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ،این این آئی)نیب نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس آصف زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے جس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔