نیویارک (نیٹ نیوز) موقر امریکی جریدے ٹائم نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو پرسن آف دی ایئر قرار دے دیا۔ 16سالہ سویڈش طالبہ گریٹا گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کیخلاف موثر آواز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ گریٹا نے اس انتہائی اہم مسئلے پر توجہ دلانے کیلئے اور دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف گزشتہ برس سویڈش پارلیمنٹ کے باہر احتجاج شروع کیا تھا جبکہ جمعہ کے روز سکول کلاسز کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کرنے کی روایت ڈالی جو آج دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ۔