برلن( اے ایف پی) جرمنی کی کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈیڈاس نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران بھی اس کی شرح نمو میں اضافہ جاری ہے ۔ گروپ کا کہنا تھا کہ اپریل جون دوہزار اٹھارہ کے دوران چونتیس فیصد اضافے کے ساتھ منافع595ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو تجزیہ کاروں کے اندازوں سے زیادہ ہے ۔ریونیو چار اعشاریہ سات فیصد اضافے کے ساتھ5.5 ارب یورو تک جا پہنچا ہے ۔