لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ آج سے چار ماہ قبل وہ اور اُن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ ایک دوسرے کے لیے بالکل انجان تھے ۔رواں ماہ کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے ۔